وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سید ارشد حسین کی امام کعبہ سے ملاقات

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سید ارشد حسین کی امام کعبہ سے ملاقات

نگران وزیر اعلیٰ ارشد حسین شاہ نے امام کعبہ کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہا، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا، ملاقات میں سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی اور مولانا طاہر اشرفی بھی موجود تھے۔

وزیر اعلیٰ ارشد حسین شاہ نے کہا کہ سعودی عرب کی سرزمین سے پاکستانی عوام خصوصی محبت رکھتے ہیں، پاکستان کے عوام حرمین شریفین سے خصوصی عقیدت رکھتے ہیں۔

ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ ارشد حسین شاہ نے امام کعبہ اور سعودی سفیر کو خیبر پختونخوا آنے کی دعوت بھی دی۔