عام انتخابات : الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیوں کی حتمی فہرستیں تیار کرلیں

Published On 25 November,2023 02:23 pm

لاہور: (دنیانیوز) عام انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیوں کی حتمی فہرستیں تیار کرلی ہیں ۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں آئندہ عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی کل 141 نشستیں ہوں گی ، پنجاب میں صوبائی اسمبلی کی کل نشستیں 297 ہوں گی ۔

ذرائع الیکشن کمیشن کاکہنا ہے کہ لاہور میں قومی اسمبلی کی کل نشستیں 14 ہوں گی ، جن میں قومی اسمبلی کی نشستیں این اے 117 سے لے کر این اے 130 تک ہوگی ۔

لاہور میں صوبائی اسمبلی کی کل نشستیں 30 ہوں گی جو کہ پی پی 144 سے لے کر پی پی 173 تک ہوگی ۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 30 نومبر کو جاری کرے گا۔