18 ویں ترمیم ایک دھوکہ، عام سندھی نہیں صرف جاگیرداروں کو فائدہ ہوا: خالد مقبول

18 ویں ترمیم ایک دھوکہ، عام سندھی نہیں صرف جاگیرداروں کو فائدہ ہوا: خالد مقبول

کنوینر ایم کیوایم پاکستان خالدمقبول صدیقی نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی شہر کے وسائل، مینڈیٹ کو لوٹنے نہیں دیں گے، پاکستان کا آئین آمروں، جابروں کا تحفظ کرتا ہے، ہم پاکستان کو ایک بہترآئین دیں گے، یہی ہمارا منشور اور شرط ہوگی، جمہوریت کے ثمرات عوام تک نہ پہنچے۔

خالدمقبول صدیقی نے کہا کہ ایسی جمہوریت نامنظور، ایسا قانون جو ظالم کو جبر کا لائسنس دیتا ہو ایسا قانون نامنظور کرتے ہیں، کورنگی سے ایک نئے سفر کا آغازکریں گے، وسائل اور طاقت کی منصفانہ تقسیم ہونی چاہئے۔