اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ دو روزہ دورے پر ابوظہبی پہنچ گئے۔
ابو ظہبی کے البطین ہوائی اڈے پر متحدہ عرب امارات کے وزیر انصاف عبداللہ سلطان بن عواد النعیمی اور پاکستانی سفارتی اہلکاروں نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔
نگران وزیراعظم دورہ کے دوران متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کریں گے، انوارالحق کاکڑ کے دورے کے دوران پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے تعاون اور مفاہمت کی یادداشتوں پر بھی دستخط کئے جائیں گے۔