اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ میں العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی اپیلوں پر سماعت آج دوبارہ ہوگی۔
چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بنچ سماعت کرے گا۔
یاد رہے کہ عدالت نے فریقین سے ایون فیلڈ ریفرنس میں اپیل پر دلائل طلب کر رکھے ہیں۔
گزشتہ سماعت کے دوران نواز شریف کے وکیل امجد پرویز نے دلائل کیلئے چار سے چھ گھنٹے کا وقت دینے کی استدعا کی تھی جبکہ نیب نے ایون فیلڈ ریفرنس میں اپیل پر دلائل کیلئے صرف آدھا گھنٹہ دینے کی استدعا کی۔
عدالت کا کہنا تھا کہ ضرورت پڑنے پر سماعت روزانہ کی بنیاد پر بھی کر سکتے ہیں۔