شاہ محمود کی سائفر رولز اور گائیڈ لائنز کے حصول کیلئے درخواست نمٹا دی گئی

شاہ محمود کی سائفر رولز اور گائیڈ لائنز کے حصول کیلئے درخواست نمٹا دی گئی

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی، شاہ محمود قریشی کے وکیل تیمور ملک عدالت میں پیش ہوئے۔

بیرسٹر تیمور ملک نے کہا کہ 2 رکنی بنچ کے فیصلے کے بعد سائفر کیس میں کارروائی از سر نو چلائی جا رہی ہے۔

بعدازاں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے درخواست غیر مؤثر ہونے پر نمٹا دی۔