لاہور: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے عوام سے یوم یکجہتی فلسطین بھرپور طور پر منانے کی اپیل کی ہے۔
شہباز شریف نے کل کراچی میں یوم یکجہتی فلسطین ریلی میں پارٹی کارکنوں کو بھرپور شرکت کی ہدایت کر دی، انہوں نے کہا کہ پارٹی رہنما اور کارکن ملی جذبے سے ریلی میں شریک ہوں۔
سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پوری قوم اسرائیلی بربریت کے خلاف کل فلسطین کے عوام کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کرے، عالمی برادری کے ساتھ مل کر پیغام دینا ہے کہ ہم مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عوام دو تہائی اکثریت دے مہنگائی کی کمر توڑ دیں گے: شہباز شریف
شہباز شریف نے کہا کہ غزہ کے شہدا اور فلسطینی عوام کے ساتھ یک جہتی کے لئے (کل) بدھ کو شاہراہ قائد اور طارق روڈ انٹرسیکشن پر ریلی ہو گی، اقوام متحدہ 29 نومبر کو فلسطین کے ساتھ عالمی یک جہتی کر رہا ہے۔