عوام دو تہائی اکثریت دے مہنگائی کی کمر توڑ دیں گے: شہباز شریف

عوام دو تہائی اکثریت دے مہنگائی کی کمر توڑ دیں گے: شہباز شریف

صدر ن لیگ سے پارٹی رہنماؤں اور سابق ارکان قومی اسمبلی نے ملاقات کی، علی پرویز ملک، رانا قاسم نون، ڈاکٹر مظہر اقبال چودھری اور سلمان خان ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔

ملاقات میں تنظیمی اور انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے امور پر گفتگو ہوئی، شہباز شریف نے انتخابی تیاریوں کے لئے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے جذبے کو سراہا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کا کہنا تھا کہ الیکشن میں بھرپور تیاری کے ساتھ اتریں گے، اللہ تعالی کے فضل اور عوام کے اعتماد سے الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کریں گے۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی کامیابی پاکستان کو مسائل سے نجات دلانے کے لئے اہم ہے، عوام ہمیں دوتہائی اکثریت دے دہشت گردی کی طرح مہنگائی کی کمر بھی توڑ دیں گے۔