اسلام آباد: (دنیانیوز) چیئرمین پی ٹی آئی کے ٹرائل سے متعلق وزارتِ قانون نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل کیس میں اہم پیشرفت پر وزارتِ قانون و انصاف نے جیل ٹرائل سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کیا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق احتساب عدالت اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل کیسز کی سماعت کرے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے سپرنٹنڈنٹ جیل کی سیکیورٹی رپورٹ کی روشنی میں سائفر کیس کا ٹرائل اڈیالہ جیل میں کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔