نگران وزیراعظم کا اعلیٰ کویتی قیادت سے ملاقات کیلئےالبیان محل پہنچنے پرشانداراستقبال

نگران وزیراعظم کا اعلیٰ کویتی قیادت سے ملاقات کیلئےالبیان محل پہنچنے پرشانداراستقبال

کویت کے اول نائب وزیرِاعظم و وزیرِ داخلہ شیخ طلال الخالد الاحمد الصباح نے محل پہنچنے پر نگران وزیراعظم کا استقبال کیا۔

وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق نگران وزیرِاعظم انوارالحق کاکڑ کو کویتی امیری گارڈ کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا اور دونوں ممالک کے ترانے پیش کئے گئے۔

نگران وزیرِ خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر، نگران وزیرِ توانائی محمد علی، نگران وزیرِ تجارت گوہر اعجاز ، نگران وزیرِ قانون، موسمیاتی تبدیلی و آبی ذخائر احمد عرفان اسلم اورنگران وزیرِاعلی پنجاب محسن نقوی بھی نگران وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے۔