شکار پور: دھند کے باعث تیز رفتار کار کھائی میں جا گری، 5 افراد جاں بحق

Published On 01 December,2023 04:16 am

شکار پور: (دنیا نیوز) شکار پور میں تیز رفتار کار کھائی میں جا گری، حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار تمام 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

افسوسناک حادثہ شکارپور کے علاقے قومی شاہراہ جنوں بائی پاس کے مقام پر پیش آیا جہاں شدید دھند کے باعث تیز رفتار کار الٹ کر کھائی میں گر گئی، کار میں سوار تمام افراد موقع پر دم توڑ گئے۔

حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور تمام لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا، جا ں بحق ہونے والے افراد کا تعلق نوشہرو فیروز سے تھا، پولیس نے حادثے کی تفتیش شروع کر دی۔
 

Advertisement