پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس طغرل کی خلیج عدن میں تعیناتی

Published On 01 December,2023 09:24 am

کراچی: (دنیا نیوز) مشرق وسطى کی بحری صورتحال کے پیش نظر پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس طغرل کی خلیج عدن میں تعیناتی کر دی گئی۔

پاکستانی تجارتی جہازوں کو درپیش خطرات سے بچانے کیلئے پاک بحریہ نے پی این ایس طغرل کو تعینات کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس طغرل کی تعیناتی کا مقصد پاکستانی تجارتی بحری جہازوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے، پاک بحریہ کے جنگی بحری جہاز ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول پر باقاعدگی سے فرائض سر انجام دیتے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ سمندر میں امن وامان کے قیام کیلئے کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے تحت بھی کام کرتی ہے اور خطے میں بحری امن و امان برقرار رکھنے کے حوالے سے اپنی قومی ذمہ داری سے بخوبی آگاہ ہے۔