لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی جناح ہاؤس حملہ سمیت 9 مئی کے دیگر مقدمات میں ضمانتیں خارج کرنے کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئیں۔
جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ 4 دسمبر کو سماعت کرے گا جس کی رجسٹرار آفس نے کازلسٹ جاری کردی ہے۔
یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے اے ٹی سی کی جانب سے ضمانتیں خارج کرنے کا اقدام چیلنج کر رکھا ہے جبکہ سابق وزیراعظم نے لاہور ہائیکورٹ سے خارج ضمانتوں کو بحال کرنے کی استدعا کر رکھی ہے۔