سوات: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق امیدوار صوبائی اسمبلی دوست محمد خان اپنے خاندان اور سیکڑوں ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ پاکستان کو بحرانوں سے صرف پاکستان مسلم لیگ ن اور میاں نواز شریف نکال سکتے ہیں، ملکی مسائل کا حل ن لیگ کی کی لیڈرشپ اور ان کی ٹیم کے پاس ہے۔
— PMLN (@pmln_org) December 2, 2023
امیر مقام نے کہا کہ ہمارا منشور اور نعرہ سب کے سامنے ہے، نواز شریف نے مشکلات کے باوجود بھی قوم کی خدمت کی ہے، نواز شریف کی بدولت ملک میں ترقی آئی ہے، نواز شریف کے دور میں ہی مالاکنڈ ڈویژن میں بجلی منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچے، سوئی گیس منصوبوں کا جال بچھایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ماضی کے سیاستدانوں نے صرف انتقامی سیاست کی ہے، اگر اللہ نے مزید موقع دیا تو سڑکوں اور تعمیراتی کاموں کا جال بچھا دوں گا۔