ایم کیو ایم پاکستان کا وفد آج الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات کرے گا

ایم کیو ایم پاکستان کا وفد آج الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات کرے گا

رہنما ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں وفد الیکشن کمیشن کے حکام سے ملاقات کرے گا، ملاقات 11 بجے الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ہوگی۔

الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات کرنے والے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد میں ڈاکٹر فاروق ستار، سید امین الحق شامل ہوں گے جبکہ سینیٹر فروغ نسیم، جاوید حنیف، عبدالحفیظ الدین بھی وفد کا حصہ ہوں گے۔