جسٹس مظاہر نے سپریم جوڈیشل کونسل کے نوٹس کا جواب جمع کرا دیا

Published On 04 December,2023 01:04 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل کے دوسرے نوٹس کا جواب جمع کرا دیا۔

جسٹس مظاہر نقوی نے جواب میں موقف اپنایا ہے کہ میں نے 2 آئینی درخواستیں سپریم کورٹ میں دائر کر رکھی ہیں، میری دونوں آئینی درخواستوں کو سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔

انہوں نے کہا ہے کہ میری درخواستوں پر تاحال نمبر نہیں لگایا گیا، میری استدعا ہے کہ میرے خلاف جاری شوکاز نوٹس واپس لیا جائے، میری آئینی درخواستیں 3 رکنی کمیٹی کے سامنے رکھی جائیں۔

جسٹس مظاہر نقوی نے جواب کی کاپی سپریم کورٹ کی 3 رکنی کمیٹی کو بھی بھجوا دی ہے۔