نواز شریف کی سابق سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست مزاری کی رہائش گاہ آمد

Published On 06 December,2023 05:00 pm

لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی سابق سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست مزاری کی رہائش گاہ آمد ہوئی۔

نواز شریف نے سابق نگران وزیراعظم میر بلخ شیر مزاری کی وفات پر فاتحہ خوانی کی، نواز شریف نے مزاری خاندان کے دیگر اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔

اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز، سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب بھی موجود تھیں۔

Advertisement