سندھ والو ایک موقع دو ہم لاڑکانہ سے بھی پیپلزپارٹی کو آؤٹ کردیں گے، مصطفیٰ کمال

Published On 17 December,2023 11:11 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سینئر ڈپٹی کنوینر ایم کیو ایم سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ سندھ والو ہمیں ایک موقع دو ہم لاڑکانہ سے بھی پیپلزپارٹی کو آؤٹ کر دیں گے۔

سینئر ڈپٹی کنوینرایم کیو ایم سید مصطفیٰ کمال نے عوامی رابطہ مہم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی دنیا کے 4 بدترین شہروں میں شامل ہو چکا ہے، ہمارے دور میں کراچی 12 ترقی کرنے والے شہروں میں شامل تھا، انہیں 22 ہزار ارب روپے ملے جبکہ ہمیں تو صرف 300 ارب ملے، ہم نے 300 ارب میں کراچی کو ترقی کی راہ پر ڈال دیا تھا۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ 22 ہزار ارب ایمانداری سے خرچ ہوتے تو سندھ ترقی کر چکا ہوتا ہے، ہماری لائنوں کا پانی ہمیں ہی بیچا جا رہا ہے، بلاول پنجاب میں یہ نہیں کہہ سکتے کہ موقع دو وہ اسے سندھ جیسا بنا دیں گے، آج احسن آباد نے اقبال محسود کی جیت کا اعلان کر دیا ہے۔