کوئٹہ: (دنیا نیوز) عام انتخابات 2024ء کے لئے بلوچستان کے امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کر دیئے گئے۔
بلوچستان عوامی پارٹی گائے، بی این پی (مینگل) کلہاڑی جبکہ نیشنل پارٹی آری کے نشان پر الیکشن لڑے گی، پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کو درخت جبکہ پشتونخواہ نیشنل عوامی پارٹی کو انگور کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔
بی این پی (عوامی) کو اونٹ اور جمہوری وطن پارٹی کو پہیہ کا نشان ملا، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی چاند جبکہ مجلس وحدت المسلمین ٹینٹ کے نشان پر الیکشن لڑے گی، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ زیادہ تر امیدواروں کو وکٹ جبکہ کچھ امیدواروں کو حقے کا نشان ملا، پاکستان مسلم لیگ (ن) شیر جبکہ پیپلزپارٹی تیر کا نشان لیکر میدان میں اترے گی۔
جمعیت علماء اسلام (ف) کتاب جبکہ جے یو آئی (نظریاتی) کو تختی کا نشان الاٹ کیا گیا ہے، جماعت اسلامی ترازو، اے این پی لالٹین اور تحریک لبیک پاکستان کرین کے انتخابی نشان پر الیکشن لڑے گی۔