ملکی خودمختاری پر حملے کا منہ توڑ جواب دینے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین: مریم نواز

ملکی خودمختاری پر حملے کا منہ توڑ جواب دینے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین: مریم نواز

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ خفیہ معلومات اور پیشہ وارانہ قابلیت پر مبنی بروقت کارروائی قابل داد ہے، اللّہ ہمارے ملک کو سلامت رکھے۔

یہ بھی پڑھیں: 28 مئی والوں نے ملک سنوارا، 9 مئی والے پاکستان پر حملہ آور ہوئے، مریم نواز

واضح رہے کہ ایران نے ایک روز قبل پاکستان کی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے میزائل حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں دو بچے جاں بحق ہوگئے تھے۔

جوابی کارروائی میں پاکستان نے ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن مرگ بر سرمچار کے دوران متعدد دہشت گرد مارے گئے۔