لاہور: (دنیانیوز)اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمہ کی سماعت 25 جنوری تک ملتوی کردی۔
اینٹی کرپشن عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس کی سماعت کی، پرویز الہٰی اور محمد خان بھٹی کوجیل سے لاکر عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت دیگر شریک ملزموں میں چالان کی کاپیاں تقسیم کرنے کے احکامات جاری کئے۔
جج ارشد بھٹہ نے شریک ملزموں کو بھی آئندہ پیشی پرکاپیاں دینے کے لیے طلب کرتےہوئے سماعت 25 جنوری تک ملتوی کردی ۔
واضح رہے پرویز الہیٰ اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی پر تحریری امتحان میں فیل ہونے والے ملزموں کو گریڈ 17 میں ملازمتیں دینے کے الزام میں اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔