فیصل آباد: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور سابق وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ الیکشن جیت کر عوام کی بھرپور خدمت کریں گے۔
مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور سابق وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نوازشریف نے اپنے دور حکومت میں لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی پر قابو پا لیا تھا، نوازشریف کے خلاف مسلط ہونے والی سازش نے ملک کا بیڑہ غرق کیا، ملک میں انتشار پھیلانے والوں کیخلاف اگر کوئی ایکشن ہو رہا ہے تو اس میں ہمارا عمل دخل نہیں۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ہم نے نہیں کہا تھا کہ دفاعی اداروں اور شہداء کی یادگاروں پر حملہ کریں، جس نے جو لاقانونیت پھیلائی ہے وہ اس کا جواب دے گا، ہم عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔