لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے کہا کہ یہ محض انتخاب جیتنے کی نہیں عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کی جنگ ہے۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 میں انتخابی سرگرمیوں کے حوالے سے مشاورتی اجلاس ہوا، ن لیگ کی سینئر نائب صدر مریم نواز شریف نے اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں پارٹی کے سینئر رہنما پرویز رشید، علی پرویز ملک، شائستہ پرویز، مریم اورنگزیب، حنا پرویز بٹ سمیت دیگر رہنما اور عہدیدار شریک ہوئے۔
— PMLN (@pmln_org) January 20, 2024
اجلاس میں انتخابی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں حلقے میں انتخابی سرگرمیوں پر تجاویز کا تبادلہ ہوا، مریم نواز شریف نے رہنماؤں، عہدیداروں اور کارکنوں کے جذبے اور دن رات کی محنت کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن جیت کر عوام کی بھرپور خدمت کریں گے: رانا ثناء اللہ
مریم نواز شریف نے کہا کہ عوام نے بہت مسائل دیکھ لئے، اب انہیں مسائل کا حل دینا ہے، وعدوں کی تکمیل کے لئے عوام ووٹ صرف نواز شریف کو دیں گے، ہم مہنگائی کا شکار کریں گے، عوام کو ریلیف دیں گے۔
سینئر نائب صدر ن لیگ نے کہا کہ بے روزگاری اور غریت سے نجات دلانے کا عملی پروگرام تیار کر لیا ہے، عوام 8 فروری کو شیر پر مہر لگا کر نواز شریف کو وزیراعظم بنائیں گے تاکہ قوم کی ترقی اور مہنگائی سے نجات کے پروگرام پر تیزی سے عمل درآمد ہو۔