کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے ملاقات کی۔
گورنر سندھ سے ملاقات کے موقع پر وفد میں کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، سینئر رہنما سید مصطفیٰ کمال، ڈاکٹر فاروق ستار اور انیس قائم خانی شامل تھے، متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے گورنر سندھ کو ناظم آباد واقعہ کے بارے میں آگاہ کیا۔
کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، ناظم آباد کے واقعہ کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کی جائے گی۔
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم عدم تشدد پر کار بند سیاسی جماعت ہے، مصفیٰ کمال نے کہا کہ ہمارے دفتر پر حملہ کیا گیا، کارکن کو شہید کیا گیا، ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے ساتھ تفریق برتی جارہی ہے۔