جنرل ساحر شمشاد مرزا کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پرگفتگو

Published On 06 February,2024 05:33 pm

ریاض: (دنیا نیوز) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشاد مرزا نے سعودی عرب کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ساحرشمشاد مرزا نے دوسرے ورلڈ ڈیفنس شو میں شرکت کی، جنرل ساحر شمشاد مرزا کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں سٹریٹجک، سکیورٹی امور اور دفاعی تعاون کے فروغ پر بات چیت ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے دفاعی شو میں پاکستانی سٹالز کا دورہ کیا، جنرل ساحر شمشاد مرزا نے شو کے دوران الفتح ٹو میزائل کا بھی افتتاح کیا۔