قلعہ سیف اللہ: جے یو آئی ف کے دفتر کے باہر دھماکا، 3 افراد جاں بحق

قلعہ سیف اللہ: جے یو آئی ف کے دفتر کے باہر دھماکا، 3 افراد جاں بحق

ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

دھماکے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

اس سے قبل بلوچستان کے ہی ضلع پشین میں خانوزئی کے علاقے میں آزاد امیدوار کے دفتر کے باہر دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق خانوزئی میں پی بی 47 میں دھماکا انتخابی امیدوار اسفند یار کاکڑ کے دفتر کے باہر ہوا تھا۔