حکومت سازی کیلئے جوڑ توڑ! زرداری، بلاول آزاد اراکین سے ملاقات کرینگے

حکومت سازی کیلئے جوڑ توڑ! زرداری، بلاول آزاد اراکین سے ملاقات کرینگے

ذرائع کے مطابق آصف زرداری اور بلاول بھٹو آج لاہور میں قومی اور پنجاب اسمبلی کے آزاد اراکین اسمبلی سے ملاقات کر کے انہیں پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت دیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آزاد اراکین اسمبلی کو مختلف عہدوں اور مراعات کی بھی پیشکش کی جائے گی۔

سابق صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے آج بلاول ہاؤس میں پارٹی رہنما بھی ملاقات کریں گے، ملاقات میں آئندہ پیپلزپارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس بارے بھی گفتگو ہوگی۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی آج مسلم لیگ ن قیادت سے دوبارہ ملاقات کا بھی امکان ہے، ملاقات میں مرکز اور پنجاب میں حکومت سازی بارے مشاورت ہوگی۔