پی ٹی آئی قیادت کا اجلاس، نامزد وزیر اعلیٰ سمیت اراکین کی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ

پی ٹی آئی قیادت کا اجلاس، نامزد وزیر اعلیٰ سمیت اراکین کی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ

امیدواروں کو آج صبح اجلاس کے موقع پر پنجاب اسمبلی کے باہر بھرپور احتجاج کی ہدایت کی گئی ہے۔

پی ٹی آئی کے مطابق میاں اسلم اقبال کو وزارتِ اعلیٰ کے انتخاب سے باہر رکھنے کیلئے شرمناک ہتھکنڈے استعمال کئے جا رہے ہیں، مریم نواز کیلئے ریاستی مشینری کے ذریعے میدان خالی کروانے کی کوششیں جاری ہیں۔

تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے ایما پر پشاور ہائیکورٹ سے ضمانت کے باوجود میاں اسلم اقبال کے اغوا کی کوشش کی گئی، پی ٹی آئی کے منتخب اراکین میاں اسلم اقبال کے ہمراہ اسمبلی پہنچیں گے۔

سینئر قیادت پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ملک کو بنانا ریپبلک اور پنجاب کو قزاقوں کا راجواڑہ بنانے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے، مینڈیٹ چوروں کی ریاستی سرپرستی کا تماشہ بند ہونا چاہئے۔