نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز این اے 119 کی نشست سے دستبردار

نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز این اے 119 کی نشست سے دستبردار

پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 اور پی پی 159 سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئی تھیں، مریم نواز پی پی 159 کی نشست سے وزارت اعلیٰ کا عہدہ سنبھالیں گی۔

مریم نواز نے این اے 119 سے دستبرداری کا خط الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا، اس نشست پر اب الیکشن کمیشن ضمنی انتخابات کروائے گا۔

پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے قبل مسلم لیگ ن پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا ہے جس کی صدارت نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کی۔