بہاولنگر: تیز رفتار مسافر بس نے راہ گیر کو کچل دیا، موقع پر جاں بحق

بہاولنگر: تیز رفتار مسافر بس نے راہ گیر کو کچل دیا، موقع پر جاں بحق

ٹریفک کا افسوسناک حادثہ بہاولنگر کے علاقے اڈا ماڑی صاحب کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار مسافر بس نے سڑک کی دوسری جانب جانے والے شخص کو کچل دیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا، مرنے والے شخص کی شناخت نہیں ہو سکی، پولیس نے جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد قانونی کارروائی شروع کر دی۔