لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پی ایچ اے کو مسیحی برداری کے تہوار ایسٹر کی تیاری کا حکم دے دیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ایسٹر کے حوالے سے مسیحی برداری کے علاقوں کو سجایا جائے، ایسٹر کی تیاری میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے، مسیحی برداری کی خوشیوں میں شریک ہیں۔
مریم نواز نے لاہورمیں فلاور فیسٹیول کی بھی ہدایت کی، لاہور میں رمضان فیسٹیول منعقد کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا، ڈی جی پی ایچ اے نے خصوصی اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو تفصیلی بریفنگ دی۔
اجلاس میں چیف سیکرٹری، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، کمشنر، ڈپٹی کمشنر لاہور اور ڈی جی پی ایچ اے بھی موجود تھے۔