سرفراز بگٹی سے ڈپٹی کمشنر گوادر کا ٹیلیفونک رابطہ، بارشی صورتحال سے آگاہ کیا

سرفراز بگٹی سے ڈپٹی کمشنر گوادر کا ٹیلیفونک رابطہ، بارشی صورتحال سے آگاہ کیا

ڈپٹی کمشنر گوادر اورنگزیب بادینی نے میر سرفراز بگٹی کو گوادر میں برساتی پانی سے متعلق تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ گوادر کے رہائشی علاقوں سے فوری طور پانی کے نکاس کو یقینی بنایا جائے، تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اس مسئلے کو فوری حل کیا جائے۔

بلوچستان کے نامزد وزیرا علیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ جلد گوادر شہر کا دورہ کروں گا۔