ریاض: (دنیا نیوز) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہبازشریف کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دی۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کی ترقی اور کامرانی کے لئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔
شہزادہ محمد بن سلمان نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی منازل طے کرے گا۔