لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب میں وزیراعلیٰ مریم نواز کی صوبائی کابینہ کے حجم میں اضافے کا دوسرا راؤنڈ آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق دوسرے راؤنڈ میں 8 سے10 صوبائی وزیر کابینہ میں شامل ہو سکتے ہیں، اہم وزارتوں کے قلم دان ورزاء کو سونپنے تک وزیراعلیٰ مریم نواز کے پاس ہی رہیں گے۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز خود ہی ان اہم وزارتوں کے امور دیکھیں گی جبکہ چند محکموں میں مشیر تعینات کر کے وزارتوں کے امور چلائے جائیں گے۔