لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے اے ایس پی شہر بانو نقوی نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے اے ایس پی شہر بانو نقوی کو گلے لگایا اور تھپکی دی، اے ایس پی نے اچھرہ واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کیا، مریم نواز نے جرات کا مظاہرہ کرنے پر اے ایس پی شہر بانو نقوی کو سراہا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے اے ایس پی شہر بانو نقوی کو نوجوان افسروں کیلئے قابل تقلید قرار دیا۔
اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ اے ایس پی شہر بانو نے نوجوان افسروں کے لئے بہادری اور جرأت کی مثال قائم کر دی۔
ملاقات میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، آئی جی پنجاب پولیس، سی سی پی او لاہور، ایس ایس پی لاء اینڈآرڈر بھی موجود تھے۔