آئینی عہدوں پر غیر آئینی طریقے سے براجمان ہونا آئین کی پامالی ہے: بیرسٹر گوہر

آئینی عہدوں پر غیر آئینی طریقے سے براجمان ہونا آئین کی پامالی ہے: بیرسٹر گوہر

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پہلے 2 خاندان ملکی وسائل پر قابض تھے، اب جمہوری اداروں پر بھی قابض ہونے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئینی عہدے بہت اہم ہوتے ہیں، آصف زرداری کی جیت جمہوریت کیلئے نیک شگون نہیں ہوگا۔

اسمبلی نامکمل ہونے پر صدارتی الیکشن غیر قانونی ہیں: اسد قیصر

دوسری جانب سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ اسمبلی نامکمل ہونے پر صدارتی الیکشن غیرقانونی ہیں۔

اسد قیصر نے مزید کہا کہ قانونی جنگ لڑ رہے ہیں، عوام کے پاس بھی جائیں گے، پروڈکشن آرڈر کے باوجود اعجازچودھری کو ایوان میں نہ لانا خلاف ورزی ہے۔