سائفر کیس: بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود کی سزا کیخلاف اپیل پر آج سماعت ہوگی

Published On 11 March,2024 09:27 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں سزا کیخلاف اپیل پر آج سماعت ہوگی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سماعت کریں گے۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے گزشتہ سماعت پر دلائل کا آغاز کیا تھا، بیرسٹر سلمان صفدر آج بھی دلائل جاری رکھیں گے۔

بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی نے سزا کیخلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔

دوسری جانب توشہ خانہ کیس میں سزا کیخلاف بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیل پر بھی آج سماعت ہوگی، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سماعت کریں گے۔







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے