کوئٹہ: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشتگردی کے واقعہ کی شدید مذمت کی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں دہشتگردی کا واقعہ قابل مذمت ہے، اس طرح کے بزدلانہ واقعات سے سکیورٹی فورسز اور عوام کے حوصلے پست نہیں ہوں گے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی بہادر سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔
سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ جوانمردی سے دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، دہشتگرد اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو پائیں گے، شمالی وزیرستان میں جام شہادت نوش کرنے والے بہادر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔