موٹروے ایم فائیو پر ٹریلر اور مزدا میں تصادم، 2افراد جاں بحق

موٹروے ایم فائیو پر ٹریلر اور مزدا میں تصادم، 2افراد جاں بحق

ریسکیو کے مطابق ٹریلر اور مزدا میں تصادم کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق جبکہ 1شخص زخمی ہوگیا، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ، ریسکیوحکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی شناخت اکمل اور اجمل کے نام سے ہوئی ہے ۔