پوری قوم شہداء اور ان کے اہلخانہ کی قربانیوں کی مقروض رہے گی: مریم نواز

پوری قوم شہداء اور ان کے اہلخانہ کی قربانیوں کی مقروض رہے گی: مریم نواز

مریم نواز شریف نے شہید کے والدین اور اہلخانہ سے ملاقات کی، مریم نواز شریف کی شہید کی والدہ سے ملاقات ہوئی، شہید کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اہلخانہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے بہادر بیٹے نے آپ کا ہی نہیں پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا، پوری قوم شہدا اور ان کے اہلخانہ کی قربانیوں کی مقروض اور ممنون رہے گی۔

مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ ہمارے بہادر محافظ وطن اور عوام کی حفاظت، امن اور سلامتی کی آہنی دیوار ہیں۔