ن لیگ کی سائرہ افضل تارڑ مخصوص نشست پر ایم این اے منتخب

Published On 21 March,2024 09:36 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما سائرہ افضل تارڑ مخصوص نشست پر ایم این اے منتخب ہو گئیں۔

سائرہ افضل تارڑ کو خصوص نشست ملنے کے بعد ضلع حافظ آباد میں خواتین ایم این ایز کی تعداد تین ہو گئی ہے۔

لیگی رہنما سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں مسلم لیگ ن کے مشن کو جاری اور عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لاؤں گی۔

یاد رہے کہ سائرہ افضل تارڑ سابق وزیراعظم نواز شریف کے دور حکومت میں وفاقی وزیر صحت بھی رہ چکی ہیں اور وہ سابق صدر پاکستان رفیق تارڑ کی بہو ہیں۔