لاہور: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کے وفد نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات کی۔
پی ٹی آئی وفد میں سیکرٹری جنرل عمر ایوب، اسد قیصر، جنید اکبر اور ڈاکٹر امجد شریک تھے، ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی، دونوں سیاسی جماعتوں نے الیکشن میں دھاندلی کے خلاف مشترکہ جدوجہد پر اتفاق کر لیا۔
ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کے درمیان ملک میں آئین و قانون کی بالادستی اور پارلیمانی جمہوریت کے فروغ پر بھی اتفاق ہوا۔