اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نو منتخب ارکان صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا کی طرف سے دائر درخواست کو کل سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔
ذرائع کے مطابق درخواست جمیلہ پراچہ، افشاں حسین، شازیہ جدون اور دیگر نو منتخب ارکان اسمبلی کے طرف سے دائر کی گئی ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن مذکورہ بالا ارکان اسمبلی کی حلف برداری کے احکامات جاری کرے۔
درخواست کے مطابق حلف برداری نہ ہونے کی صورت میں آئندہ سینیٹ انتخابات صوبہ خیبر پختونخوا کی حد تک ملتوی کئے جائیں۔