پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن اراکین نے سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کیلئے درخواست جمع کرا دی۔
خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینٹ انتخابات کیلئے انتظامات مکمل کر لئے گئے، پولنگ عملہ بھی موجود ہے تاہم اسمبلی میں مقرر کردہ وقت (9 بجے) سینیٹ انتخابات شروع نہ ہوسکے۔
انتخابات ملتوی کروانے کی درخواست اپوزیشن کے احمد کریم کنڈی نے صوبائی الیکشن کمشنر کے پاس جمع کرائی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ہمارے 25 ارکان سے ابھی تک حلف نہیں لیا گیا، الیکشن ملتوی کیا جائے۔
صوبائی الیکشن کمشنر نے اپوزیشن کی درخواست پر چیف الیکشن کمشنر سے رابطہ کر لیا۔