لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جلد ہمارے درمیان ہوں گے۔
پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما سنی اتحاد کونسل ملک احمد خان بھچر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو رہا کئے بغیر کوئی چارہ نہیں، پاکستان تحریک انصاف ملک کی سنگل لارجسٹ پارٹی ہے، وفاق کی کوئی اکائی ہے تو وہ پی ٹی آئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے پاکستان تحریک انصاف کی اگلی پالیسی دیکھ لی ہے، سڑکوں پر آنے کے علاوہ ہمارے پاس کوئی چارہ نہیں، ہم نے ہر پراسیس میں حصہ لیا، چاہتے ہیں ہمارے ساتھ انصاف ہو، پی ٹی آئی کو پرامن احتجاج کیلئے سڑکوں پر آنا پڑے گا۔