پاکستان ایران کیساتھ تاریخی، برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے: وزیراعظم

پاکستان ایران کیساتھ تاریخی، برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے: وزیراعظم

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، وزیراعظم نے دوطرفہ تعلقات اور سکیورٹی تعاون بڑھانے کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیراعظم نے جموں و کشمیر کے معاملے پر ایران کی حمایت کو سراہا، ملاقات میں فلسطین کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، ایرانی سفیر نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ایران کی خواہش کا اعادہ کیا۔