ججز کا خط: سپریم کورٹ کا 7 رکنی لارجر بینچ از خود نوٹس کیس کی کل سماعت کرے گا

ججز کا خط: سپریم کورٹ کا 7 رکنی لارجر بینچ از خود نوٹس کیس کی کل سماعت کرے گا

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں لارجر بینچ ساڑھے گیارہ بجے سماعت کرے گا، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس جمال خان مندوخیل بینچ میں شامل ہیں، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم اختر افغان بھی بینچ کا حصہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز نے عدالتی امور میں مداخلت سے متعلق خط لکھا تھا۔