لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ چینی باشندوں کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنائیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں چینی قونصلیٹ جا کر شانگلہ حملے میں چینی انجینئرز کی وفات پر تعزیت کی، مریم نواز نے لاہور میں چینی قونصل جنرل ژاؤ شیرین سے ملاقات کی اور شانگلہ حملے میں چینی باشندوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ چینی شہریوں پر حملہ ترقی اور خوشحالی کا عمل سبوتاژ کرنے کی مذموم سازش ہے، متاثرہ چینی خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ چینی باشندوں کے تحفظ کے لیے تمام اقدامات کر رہے ہیں، ان کی فول پروف سکیورٹی کی پالیسی پر عمل درآمد یقینی بنائیں گے۔