گورنر سندھ سے عطا اللہ تارڑ کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

گورنر سندھ سے عطا اللہ تارڑ کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، وفاق کے ترقیاتی منصوبوں، شہر قائد کے صنعت کاروں کے مسائل اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے گورنر سندھ کے فلاحی منصوبوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ گورنر سندھ کا آئی ٹی پروگرام قابل تعریف اقدام ہے۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ آئی ٹی پروگرام سے نہ صرف نوجوان کو اپنے پیروں پر کھڑا ہونے میں مدد ملے گی بلکہ ملک کی معیشت میں بھی بہتری آئے گی۔