حیدر آباد: مل میں نالے کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے 2 مزدور جاں بحق

حیدر آباد: مل میں نالے کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے 2 مزدور جاں بحق

افسوسناک واقعہ حیدر آباد سائٹ ایریا میں واقع دال مل میں پیش آیا جہاں مزدور نالے کی صفائی کررہے تھے کہ دم گھٹنے سے انکی ہلاکت ہوگئی، جاں بحق مزدوروں کی شناخت 30 سالہ عامر اور 25 سالہ عزمی کے نام سے ہوئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونیوالے مزدوروں کا تعلق مسیحی برادری سے تھا اور آپس میں کزن بھی تھے، مزدوروں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔